ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، چھ سال کی بلند ترین سطح پر

ڈالر

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یہ چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق 2019 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 22 ہزار ملین ڈالر ریمیٹنس کی صورت میں پاکستان بھیجے۔

معاون خصوصی برائے سمندر پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل زلفی بخاری نے کہا کہ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اپنے وطن کی ایماندار قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت میں شراکت سے کبھی مایوس نہیں کرتے۔

گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا تھا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے جو ملک کیلئے خوش آئند ہے۔

ای بینکنگ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ حالیہ معاشی پالیسز گزشتہ معاشی اشاریوں کو بہتر کرنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کا نتیجہ ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ بیس کرنے سے جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کےذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں