جن ممالک نے ترقی کی وہاں لبرل و جدید حکومتیں تھیں، فواد چوھری

سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے، فواد چودھری

فائل فوٹو


لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری سے ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آرمی چیف کی توسیع پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان خلیج نہیں رکھ سکتے ہیں۔

امہ نہیں سرحدیں مقدس ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے سابق صدر جنرل ضیاالحق پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 80 کی دہائی میں ٹیکنالوجی کی جامعات کے بجائے مدارس بنا کر غلطی کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انرجی اور ٹیکنالوجی میں ہمیں خود کفیل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ چھ سال میں 5 جی آجائے گا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ جہاں دوربین سے چاند دیکھنا حلال یا حرام کا مباحثہ ہو، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سال میں ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ مذہبی انتہا پسندی کا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی وہاں لبرل و جدید حکومتیں تھیں۔ انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغل حکمران تھے لیکن جیسے ہی اورنگزیب عالمگیر آیا تو ان کی حکومت ختم ہوگئی۔

جنرل مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے سے عوام خوش نہیں ہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کے جنرل پر حملہ ہم سے پوچھ کر نہیں کیا مگر اس کے اثرات ہمارے ملک پر بھی ہوں گے۔ انہوں نے نریندر مودی کو بنیاد پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کا حکمران بنا تو برآمد ہونے والے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ ہر ادارے کی حد بندی بہت ضروری ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کسی کی بھی آواز دبانا بنیادی عقائد کے خلاف ہے۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ چیزیں ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں مگر فیصلہ کرنا ہمارے کنٹرول میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دس سالوں میں سب سے اہم آزادی رائے پر گفتگو کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے حقوق کے حصول کی جنگ لڑنی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصفطیٰ نواز کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2030 میں پاکستان کیسا ہوگا؟ یہ کہنا بہت مشکل ہے لیکن آبادی میں بہت اضافہ ہوچکا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بہت سے ممالک متاثر ہوں گے۔

چیئرمین نیب کا وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف کارروائی کا حکم

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پانی کی قلت کا سامنا شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جو وقوع پذیر ہونے والے واقعات کی روک تھام میں معاون و مدد گار ثابت ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران تنازع کے اثرات بھی پاکستان پر مرتب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں