کینیڈین خاتون انصاف کے حصول کے لیے پاکستان پہنچ گئی

کینیڈین خاتون انصاف کے حصول کے لیے پاکستان پہنچ گئی

گوجرانوالہ: کینیڈین خاتون 33 ہزار ڈالر چوری ہونے کے بعد انصاف کے حصول کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

کینیڈین خاتون اینی اپنے پاکستانی شوہر فہد پر چوری کا الزام لیے پاکستان پہنچی جو اپنی کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کر کے غائب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کینیڈین خاتون اینی نے اپنے پاکستانی شوہر کے خلاف گوجوانوالہ سائبر کرائم سیل میں درخواست دائر کر دی ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی فہد ابرار سے سال 2017 میں اُس نے شادی کی تھی اور شادی کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا۔

اینی کا کہنا تھا کہ فہد نے دھوکے سے میرے اکاؤنٹ سے 33 ہزار ڈالر کی رقم پاکستان منتقل کی۔

کینیڈین خاتون کا کہنا تھا کہ فہد نے رقم پاکستان میں موجود اپنے چچا اور والدہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کی اور جب شوہر سے رقم سے متعلق استفسار کیا تو وہ غائب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں نریندر مودی نے تمام کارروائیاں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی، ذاکر نائیک

اُن کا کہنا تھا کہ وہ رقم کی واپسی اور اپنے شوہر کو جیل بھجوانے کے لیے پاکستان آئی ہیں اور ان کو امید ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔


متعلقہ خبریں