کراچی: یخ بستہ ہواؤں کا راج، بونداباندی اور بارش سے سردی بڑھ گئی

ملک کے مختلف مقامات پر بارش، نیلم، تاؤ بٹ، پاراچنار میں برفباری

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جب کہ یخ بستہ ہواؤں نے بھی شہر کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ محسوس ہو رہا ہے۔

کراچی: ڈیڑھ ماہ میں مغوی بچہ بازیاب نہ ہوسکا، اغوا کار کا خاکہ تیار ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق ملیر ہالٹ، رفاع عام، لانڈھی، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، قائد آباد، کورنگی، تین ہٹی، مارٹن کوارٹرز، سرجانی ٹاؤن، میٹرو پول، ڈیفنس، گارڈن، کارساز، شاہراہ فیصل، صدر، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، سی ویو، ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، اور کلب روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی و بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی جو سردی کی شدت میں اضافے کا سبب بنے گی۔

ہم نیوز کو محکمہ موسمیات کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد تھا جب کہ شب کو شمال مشرق کی یخ بستہ ہوائیں 42 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی تازہ ترین لہر آج سے شروع ہوگی جو رواں ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔ رواں ہفتے پڑنے والی سردی کے باعث درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

کراچی: ڈاکٹروں کا کارنامہ، زندہ کو کفن پہنوا دیا

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ 15 اور 17 جنوری کی شب کراچی کا درجہ حرارت پانچ سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں