اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسری روز منفی رجحان

فوٹو:فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 11 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس تک گر گیا تھا اور انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھا۔

ابتدا میں ہی انڈیکس میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 246 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 453 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران 166 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 218 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 19 کروڑ، 90 لاکھ، 65 ہزار 340 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 15 کروڑ، 21 لاکھ، 26 ہزار، 107 روپے بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں