پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: بدر منظور خان نےپاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بدرایم خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔

خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔


متعلقہ خبریں