دوسرے درجے کی عورت سے میرا تعلق نہ جوڑیں، خلیل الرحمان


لاہور: معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ عیشل فیاض کیساتھ شادی کی خبروں کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ’میرا نام دوسرے درجے کی عورت کیساتھ نہ جوڑا جائے‘۔

نجی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی لڑکی کیساتھ تعلق جوڑانا میرے خلاف سازش ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ’ میں  سراسر پروپیگنڈے اور تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ میں اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن ہوں اور ان دعووں کو پھیلانے والے سب سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرا نام ایسی دوسری درجہ والی خواتین سے مت جوڑیں۔

انہوں نے مزید کہا ’میرا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لہذا میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان چیزوں پر یقین نہ کریں کیونکہ مجھے میرے پاس ایسے لوگوں اور معاملات کیلئے وقت نہیں۔

خیال رہے اس سے قبل اداکارہ عیشل فیاض نے بھی اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں خلیل الرحمان کی بہت عزت کرتی ہوں اور ان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ٹیلنٹ پرکھ کر مجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

#EshalFayyaz denies rumours about her marriage with #KhalilurRehmanQamar. #Exclusive to dhanak @ieshalworld @dhanak

A post shared by Dhanak (@dhanakentertainment) on


ان کا کہنا تھا کہ میری شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میرا اور خلیل الرحمان کا رشتہ اداکار و ہدایت کار کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ اپنے کریئر کی جانب مرکوز ہے اور میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم میں نے جب بھی شادی کی تو لوگوں کو بتا کر کروں گی۔


متعلقہ خبریں