سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان و معروف بلے باز رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروس کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مداح نے سابق آسٹریلیوی کپتان سے سوال کیا کہ آپ اپنے کریئر کے دوران کن گیند بازوں کے خلاف بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرتے تھے؟۔
جس پر رکی پونٹنگ نے بتایا کہ اپنے کریئر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروس کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی وہ اس وقت کے بہترین گیند باز تھے۔
Wasim Akram and Curtly Ambrose were easily the best fast bowlers I’ve ever faced. Shoaib Akhtar clearly the quickest but Harbhajan Singh got me out more than anybody https://t.co/17bIbPD6H3
— Ricky Ponting AO (@RickyPonting) January 12, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےاسپیڈ اسٹارو سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا جبکہ مجھے سب سے زیادہ بھارت کے اسپینر ہربھجن سنگھ نے آؤٹ کیا۔
واضح رہے رکی پونٹنگ کرکٹ کی تاریخ سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے دو عالمی کپ جیتے تھے۔
رکی پونٹنگ نہ صرف بہترین کپتان تھے بلکہ ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے صف اول کے بلے بازوں میں بھی ہوتا ہے۔