’ہوائی اڈوں پر طیاروں کے پرو ں پر جمی برف صاف کرنےکی صلاحیت نہیں‘


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انکشاف کیا ہے کہ  ملک کے کسی بھی ہوائی اڈے پر طیاروں کے پرو ں پر جمی برف صاف کرنےکی صلاحیت نہیں ہے۔

سی اے اے کے مطابق طیاروں کے پروں پر جمی برف صاف کرنے کے لیے خصوصی کیمیکل، آلات اور سرٹیفکیٹ درکار ہوتا ہے، جو کہ اس وقت موجود نہیں ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کے پروں سے برف ہٹانے کی صلاحیت اسکردو کے ہوائی اڈے پر بھی موجود نہیں ہے۔

سی اے اے کے مطابق قوانین کے تحت طیاروں کے پروں سے برف صاف کرنے کی ذمہ داری ائرلائن پر عائد ہوتی ہے۔

سی اے اے صرف ہوائی اڈوں کے رن وے اور ٹیکسی وے پر سے برف ہٹانے کو یقینی بناتی ہے۔


متعلقہ خبریں