فوج اور حکومت متحد ہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاک فوج اور حکومت متحد ہیں، ہم امن کے خواہاں ہیں بھارت کمزوری نہ سمجھے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نئے آرمی چیف کو تاریخ پڑھ لینی چاہیے اور ابھی نندن کی ذلت بھی یاد رکھنی چاہیے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت کوابھی نندن کی ذلت یاد رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے پیروں پر کھڑی ہوچکی ہے اور 2020 خوشحالی اور مہنگائی پر قابو پانے کا سال ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بہت مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

نواز شریف کی حالیہ وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ باہر ہی بیٹھے رہیں گے، کوئی ان یا آؤٹ ہاؤس تبدیلی نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔


متعلقہ خبریں