پوزیشن حاصل کرنے والے سکواش کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم


پشاور: خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے برٹش سکواش اوپن چمپیئن شپ میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

صوبائی وزیر نے برٹش سکواش چمپین شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی حمزہ کو 3 لاکھ  روپے کا انعام دیا۔ برٹس اوپن میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں حماد اور نور زمان کو ایک ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے پشاور نواں کلی میں بننے والا سکواش کورٹ حمزہ کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

عاطف خان نے کہا کہ سکواش کی بحالی کے لیے 25 کروڑ روپے کی لاگت سے 20 سکواش کورٹس بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ بہت جلد سکواش کورٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں بین القوامی سکواش چمپیئن شپ منعقد کیا جائیگا۔ صوبے میں سکواش کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہیں۔ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے ماہانہ اعزازیہ پروگرام شروع کیا ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو حکومت سپانسر کررہی ہے۔ کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کے لیے 47 اعلیٰ کوالایفائیڈ کوچز بھرتی کیے گئے ہیں۔

سنئر وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 28 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں