گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل ماڑی پور ٹرک اڈے پہنچے اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹرانسپورٹرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے معاملے کو طریقے سے حل کیا۔ معیشت کا پہیہ ٹرانسپورٹ کے پہیہ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ پر عمل درآمد کے معاملے پر اطلاق آج سے شروع ہو جائے گا اور ہائی وے سمیت مقامی پولیس کو وزیر اعظم کی طرف سے تنبیہ کرتے ہیں کہ اگر خلاف ضابطہ کارروائی کی گئی تو مطلقہ  افسر یا اہلکار کو معطل کر دیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نئے دفتر کھولے جائیں گے جس میں 3 ماہ کا وقت لگے گا۔ ایم نائن پر کانٹے یا وزن کرنے والے دفاتر بند ہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر انہیں کہہ دیا ہے کہ کانٹے فوری کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزن کے معاملے پر طے ہو گیا ہے کہ صنعتوں سے وزن اٹھانے کی جو حد ہے اس سے زیادہ لوڈ اٹھانے پر ٹرانسپورٹرز کو مجبور نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں دوسرے درجے کی عورت سے میرا تعلق نہ جوڑیں، خلیل الرحمان

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پر امن ہڑتال کی گئی تھی تاہم وفاق اور سندھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات مان لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں