بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی


اسلام آباد: بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفتر خاجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے 11 جنوری کو کوٹ کٹیہرا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق 24 سالہ محمد اشتیاق شہید کا تعلق کھوئی رٹہ سے تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت فوج کی نہتے کشمیریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی اقدامات علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔


متعلقہ خبریں