مریم نواز کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

میاں نوازشریف جلد گھر ہوں گے،مریم نواز کا ٹویٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایک بار پھر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیب لاہور نے مریم نواز کا نام چوہدری شوگر ملز تحقیقات کیس میں ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق اس سے پہلے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ نیب کے مطابق مریم نواز ملک سے باہر جانے کے بعد واپس نہیں ائیں گی۔


متعلقہ خبریں