جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ پارٹی عہدے سے معطل

خیبرپختونخوا: مانسہرہ، مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر پر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مفتی کفایت کو پارٹی کے عہدے سے معطل کردیا۔

ترجمان جے یو آئی نے پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ کو پارٹی ڈسپلین کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر معطل کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت ختم نہیں کی گئی اور اس سلسلے میں صوبائی جنرل سیکٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پارٹی کے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون سے صبح چار بجے گرفتار کیا گیا تھا جو نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کیلئے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے۔

ان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں