تاجروں کا حکومتی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار


اسلام آباد:  وقاقی داروالحکومت کے تاجروں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے وفاقی ایوان ہائے صنعت وتجارت کے نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد دی اور کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

عمران خان نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی صنعتکاروں اور تاجروں سے روابط استوار کیے۔ حکومت تاجر برادری کو فعال دیکھنا چاہتی  ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے وفد نے حکومتی معاشی ٹیم  کے اقدامات کو سراہا اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے درست فیصلے کر کے معیشت  کو آئی سی یو سے نکالا ہے۔ 16 ماہ میں معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع  ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے وفد نے حکومت کی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔


متعلقہ خبریں