آرمی چیف سے جرمن وزیر مملکت برائے خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سے جرمن وزیر مملکت برائے خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا ہے کہ سربراہ پاک فوج سے جرمن وزیر مملکت کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جرمن وزیر مملکت برائے خارجہ نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

گزشتہ ہفتے آرمی چیف کو امریکی سیکرٹری دفاع نے ٹیلی فون کر کے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ کیا تھا اور آرمی چیف نے خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی ہو اور ہم خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔ تمام فریقین سفارتی طریقے سے معاملات حل کریں۔


متعلقہ خبریں