2018 سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی بڑھیں؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزارت پٹرولیم نے ‏مئی 2018 سے آج تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرق کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

وقفہ سوالات کے دوران وزارت پیٹرولیم کے حکام نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ مئی 2018 میں پٹرول کی قیمت 87.76 روپے فی لیٹر تھی اور آج 116.60 روپے فی لیٹر ہے۔

وزارت پیٹولیم کے مطابق مئی 2018 میں ڈیزل کی قیمت 98.76 روپے فی لیٹر تھی اور اب 127.26 روپے فی لیٹر ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق مئی 2018 میں کیروسین آئل کی قیمت 79.87 روپےفی لیٹر تھی اور آج 99.45 روپے فی لیٹر ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے اعدادو شمار کے مطابق 2018 میں لائٹ ڈیزل کی قیمت 68.85 روپے فی لیٹر تھی جو آج 84.51 روپے فی لیٹر ہے۔


متعلقہ خبریں