کیا بیمار شخص ہوٹل پر کھانا نہیں کھا سکتا، محمد زبیر


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیر نے حکومتی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا بیمار شخص ہوٹل پر کھانا بھی نہیں کھا سکتا ؟

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حکومت بتائے کس عدالت نے شرط رکھی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کھانا نہیں کھا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کے ہوٹل جانے پر تنقید کے بجائے ان کی میڈیکل رپورٹس منگوا کر جائزہ لے لے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف جس ہوٹل میں گئے وہ کہیں سے بھی فائیو اسٹار ہوٹل نہیں لگتا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے کشمیر پر ایک تقریر کے سوا کچھ نہیں کیا، قمر الزمان کائرہ

مسلم لیگ ن میں سروسز چیف ترمیم کے بعد جاری اندرونی کشمکش کے سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ اس معاملے پر میں 100 فیصد وثوق سے کہتا ہوں کہ مریم نوازاس فیصلے پر آن بورڈ نہیں تھیں۔


متعلقہ خبریں