بھارت میں نیا پاکستان بننے جارہا ہے، بیرسٹر سلطان محمود


باغ: صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں ایک نیا پاکستان بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ہم نہ ہندوستان کے آئین کو مانتے ہیں نہ آرٹیکل 370 کو، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم  بیرسٹر سلطان محمود باغ، آزاد کشمیر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فاروق حیدر کی حکومت اپنے مفادات بچانے کے لیے تقسیم کشمیر کا راگ الاپ رہی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مجھے عمران خان کا نمائندہ ہونے پہ فخر ہے اور یہ بات طے ہے کہ پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے کوئی کشمیر کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے۔

سیاسی مخالفین کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اور ن لیگ سمجھ چکی ہیں کہ اب ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرپور میں ہونے والا انتخاب صرف ریہرسل تھی جہاں ہم نے تمام جماعتوں کو شکست دی۔

ہم نیوز کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے دعویٰ کیا کہ باغ سمیت پورے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزيراعظم پاکستان کا کامياب جوان پروگرام اور انصاف ہيلتھ کارڈ جلد آزاد کشمیر میں شروع کیا جائے گا۔

ضمنی انتخاب، میر پور آزاد کشمیر کی نشست پر ووٹنگ کل ہو گی

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم  بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ باغ کو ترقياتی اداره اور کالج آف ايجوکيشن سميت ديگر ادارے میرے دور میں دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایک سال قبل پوری پارٹی سے مشاورت کرکے تمام حلقوں میں اپنے انتخابی امیدوار کھڑے کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کیتنظيم سازی بھی کارکنوں کی مشاورت سے جلد مکمل کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں