وزیراعظم کا اسد عمر کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اہم ٹاسک

عمران خان کا بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اہم ذمہ داری تفویض کردی۔ گورنر سندھ کو سندھ میں اہم سیاسی اتحاد جی ڈی اے کو منانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

کراچی: عمران خان کو اسد عمر کا فون، جہانگیر ترین کا خالد مقبول سے رابطہ

وفاقی وزیر اسدعمر کو وزیراعظم نے اپنی سیاسی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کا ٹاسک تفویض کیا تھا جس میں وہ ناکام رہے ہیں۔ انہوں ںے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کردیا جس کے بعد انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جو آج منعقد ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملنے والے ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل آج پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی جی ڈے اے کے پیر صاحب پگارا سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات دوپہر ایک بجے پیر صاحب پگارا کی رہائش گاہ پہ ہوگی جہاں گورنر سندھ جی ڈی اے رہنماؤں کے ساتھ ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔

دلچسپ امر ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا ہے اور تمام اراکین کو فوری طور پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے لیکن گورنر سندھ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر جی ڈی اے سے رابطہ کرکے انہیں منانے کی کوشش کریں جس کے معنی یہ ہیں کہ عمران اسماعیل وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے حالانکہ وہ بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ جی ڈی اے کے پاس وفاق میں دو وزارتیں ہیں۔

جی ڈی اے نے وفاقی اداروں اور احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ مانگ لیا

ماضی میں بھی جی ڈی اے کی جانب سے پیر صاحب پگارا سمیت دیگر مرکزی قائدین کی جانب سے اس بات کا اظہارکیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا ہے جب کہ چند رہنما تو برملا  یہاں تک بھی کہہ چکے ہیں کہ وفاق نے انہیں مایوس کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں