مائگرین کیا ہے، اس سے بچنے کیلئے کیا احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں؟


آدھے سر کے درد کی ان مختلف کیفیات کو مائگرین کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں انسان کے سر میں درد کی ٹیسیس اٹھتی ہیں، کچھ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا چھا جاتا ہے جبکہ کچھ کو غنودگی ہونے لگتی ہے۔ کچھ لوگوں کو قے اور متلی کی کیفیت بھی ہونے لگتی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو اس کیفیت میں ستارے یا جلتی بجھتی تیز روشنیاں دکھائی دیتی ہیں۔ ہر انسان میں مائگرین کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ کچھ کو چند منٹ تکلیف رہتی ہے جبکہ کچھ افراد کو یہ درد گھنٹوں تک رہتا ہے۔

تحقیق کے مطابق آدھے سر کا درد 16 سال سے 40 سال تک کی عمر کے لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے۔

مائگرین سے چھٹکارا حاصل کرنے کے چند گھریلو ٹوٹکے

1- آدھے سر کا درد ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ مفید کالی مرچ کا استعمال ہے۔

2- اس کے ساتھ ساتھ 5 بادام اور 3 کالی مرچیں نیم گرم دودھ کے ساتھ لینا بھی درد میں کمی لانے مین مدد کرتا ہے۔

3- مائگرین میں سرسوں کے تیل کا استعمال میں کافی فائدہ مند ہے۔ سرسوں کے تیل کو تھوڑا گرم کر لیں اور اس میں سبز الائچی ملا کر لگائیں۔

4- شدید درد ہونے کی صورت میں دارچینی کا پیسٹ بنا کر درد کی جگہ پر لگائیں.

5- اس کے علاوہ انگور کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ مائگرین ہونے کی صورت میں انگور کا جوس پئیں یا ثابت کھائیں۔

واضح رہے کہ اکثر لوگوں کو کسی خوشی کی وجہ سے بھی آدھے سر کا درد شروع ہو جاتا ہے۔ درد کی صورت میں کوشش کریں کہ روشنی والے کمرے میں نہ جائیں بلکہ روشنی کم کر کے تھوڑی دیر آرام کریں۔


متعلقہ خبریں