میرا کا اداکاراؤں کو وزیراعظم جتنا پروٹوکول دینے کا مطالبہ

میرا کا ادکاراؤں کو وزیراعظم جتنا پروٹوکول دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے ادکاراؤں کو وزیراعظم کے مساوی پروٹوکول اور عزت دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میرا کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کو وزیراعظم اور وزرا کی طرح عزت اور پروٹوکول ملنا چاہیے کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملکی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں۔

اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں میرا نے مذکورہ شخص کو بھی اداکاراؤں کی عزت کرنے کا پیغام دیا ہے۔

 

اسکرین شاٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی شخص نے میرا سے ناجائز مطالبات کیے تو جواباً اداکارہ نے اسے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فلم اسٹارز کے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ فنکار معاشرے کا نایاب گروہ ہیں جن کے ساتھ عزت و تکریم کا برتاؤ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اداکارائیں نہ صرف محنت سے کام کرتی ہیں بلکہ ملکی وقار کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کر دیتی ہیں لہٰذا انہیں وزیراعظم اور وزرا سے زیادہ عزت اور پروٹوکول دینا چاہیے تاکہ وہ اپنے کام پر فخر محسوس کر سکیں۔

میرا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کیلئے پیشہ ورانہ انداز اپنائیں اور مکمل قانونی کاغذات، پیشگی معاوضہ اور معاہدے کے ساتھ آئیں، یہ سوچنا کہ تفریح کے لیے کوئی آپ کو ڈرنکس (شراب)، منشیات یا لڑکیاں پیش کرے گا احمقں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے کیونکہ کوئی یہاں آپ کو تفریح فراہم کرنے نہیں بیٹھا۔

اداکارہ میرا نے اپنے اس پیغام کو خصوصی پیغام قرار دیا اور ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہیروئن کا مطلب حقیقی زندگی میں بھی ہیروئن ہوتا ہے غلط کام کرنے والی خواتین نہیں، وہ کلبس میں کام نہیں کرتیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مطلب پاکستان فلم انڈسٹری ہے نہ کہ کلب انڈسٹری۔ فلم انڈسٹری کی کالی بھیڑیں اور مکروہ چہرے بہت جلد بے نقاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز