بھارت نے دو پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا


لاہور: بھارت نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے دو پاکستانی شہریوں کو منگل کے روز رہا کردیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دونوں نوجوان غلطی سے سرحد عبور کرگئے تھے جنہیں واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے سپرد کیا گیا ہے۔

بھارت سے رہائی پانیوالوں میں ایک نوجوان سجادحیدر کا تعلق لاہور جبکہ مبشربلال کا تعلق قصور سے  ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق  بھارت سے رہا ہونے والے ساجد نے 19 نومبر 2018 کو غلطی سے قصور باڈر عبور کر گیا تھا۔ مبشر بلال دوسال قبل غلطی سے سرحد عبور کر گیا تھا۔ بلال  نے 29 اگست کو 2018 کو غلطی سے باڈر عبور کیا تھا۔

پاکستان واپس پہنچنے پر دونوں نوجوانوں کو ہار پہنائے گئے۔ رہائی پانے والے دونوں اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ گھروں کو چلے گئے۔


متعلقہ خبریں