ایمرجنسی ہیلپ لائین پر ازراہ مذاق کالز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ


لاہور: حکام نے ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس ہیلپ لائین پر ازراہ مذاق کالز کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام نے ماتحت عملے کو ہدایت جاری کردی ہےکہ ہیلپ لائن پر ازراہ مذاق یا غیر ضروری کالز کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

ریسکیو حکام نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ مستقل ازراہ مذاق کالز کرنے والے افراد کی لسٹیں مرتب کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق  گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی نوے فیصد  کالز ازراہ مذاق یا غیر ضروری تھیں۔

دستیاب ڈیٹا کے مطابق ریسکیو پنجاب کو 2019 میں دو کروڑ تین لاکھ چوالیس ہزار باون کالز موصول ہوئیں، جن میں سے صرف گیارہ لاکھ بانوے ہزار ایمرجنسی کالز تھیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دیگر تمام کالز ازراہ مذاق کی گئیں یا غیر ضروری یا فیک تھیں۔ ماضی میں دس مرتبہ کال کرنے پر نمبر بلیک لسٹ کر دیا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں