اثاثوں میں تضاد، الیکشن کمشن نے بلاول سے دو ہفتے میں وضاحت مانگ لی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں میں تضاد کے معاملہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے دو ہفتوں میں وضاحت مانگ لی ہے۔

اثاثوں میں تضاد کیس میں الیکشن کمشن نے بلاول بھٹو کو آج طلب کیا تھا۔ بلاول کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک دو رکنی الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہوئے۔

فاروق نائیک نےموقف اپنایا کہ الیکشن کمشن کے پاس ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی جانچ ہڑتال کا اختیار نہیں ہے۔

الیکشن کمشن نے موقف اختیار کیا کہ وہ اثاثوں سے متعلق ارکان اسمبلی سے وضاحت مانگ سکتا ہے۔

الیکشن کمشن نے کارروائی دو ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے اثاثوں میں تضاد کے وضاحت مانگ لی ہے۔


متعلقہ خبریں