مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، اپوزیشن کا حکومت کیلئے مشکلات بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیرپختونخوا کے لیے دوڑ شروع | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبرپختونخوا میں سابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں 23 ارب سے زائد کی بے قاعدگیوں کی آڈٹ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد حزب اختلاف نے حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سال 2017-18کی رپورٹ نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔

رپورٹ خیبرپختونخوا ایوان میں جمع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے ٹف ٹائم دینے کے لیے کمر کس لی۔

ایوان میں حذب اختلاف کے سربراہ اکرم خان درانی نے الزام عائد کیا کہ حکومت میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔

دوسری جانب حکومت نے بھی اپوزیشن کے جواب میں اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی۔

اسپیکر کے پی اسمبلی کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین ضرور کریں، ضرورت پڑی سوموٹو نوٹس لے کر قومی احتساب بیورو (نیب) اور انسداد بدعنوانی کے محکمے کو بھی کیسز بجھوائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بے قاعدگیوں کی مرتکب پانے والے محکموں میں محکمہ توانائی پانچ ارب 70 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ محکمہ تعلیم چار ارب کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ مجموعی طور پر 17 محکموں میں 19 کروڑ کی خردبرد بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں