پولیس افسران و اہلکاروں کی ’مینٹل پروفائیلنگ‘ کرانے کا فیصلہ


لاہور: بڑھتی ہوئی ذہنی پریشاںیوں کے پیش نظر محکمہ پولیس پنجاب نے تمام افسران و اہلکاروں کی ’مینٹل پروفائیلنگ‘ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام پولیس افسران و اہلکاروں کے نفسیاتی و ذہنی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے پنجاب کے تمام پولیس ٹریننگ اسکولوں میں ماہر نفسیات تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے حکومت کو پولیس ٹریننگ اسکولز میں ماہر نفسیات کی تعداد بڑھانے کی درخواست کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے محکمہ پولیس نے یہ فیصلہ ایس پی پرنسپل ٹریننگ اسکول روات ابرار حسین نیکو کارا کی خودکشی اور ایکاہلکار کی جانب سے پولیس افسر پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایس پی نیکو کارا نے کل یعنی سوموار کی شام خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں