پشاور: پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 10 زخمی


پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی نے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ مواد سے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ جائے وقوعہ کاجائزہ لے رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق زخمیوں میں پانچ خواتین شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکہ کے نتیجے میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید ہوگئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکہ غوث آباد کی ایک مسجد میں نماز مغرب کے دوران ہوا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے واقعے میں شہید ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 19 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔


متعلقہ خبریں