بھارتی عسکری قیادت کے بیانات خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

عسکری قیادت نے کہا کہ پاکستانی افواج مادر وطن کا ہر قمیت پر دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ علاقائی امن کے لیے کوششوں کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی و دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی سمیت جیو اسٹریٹیجک اور علاقائی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔  مشرقی وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان پر ان کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔


متعلقہ خبریں