بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام، فائدہ اٹھانے والے افسران کے نام شائع کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام شائع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے نکالے گئے افراد اور سرکاری افسران کے نام پر مببنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے۔ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں۔ با اثر سرکاری افسران کے نام پردہ میں نہیں رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد فوری شروع کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں