وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی مصروفیات ترک کردیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سیاسی مصروفیات ترک کردیں۔

طوفانی بارشوں، برف باری سے 83 افراد جاں بحق

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کل آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جس کے لیے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں کا وزیراعظم از خود جائزہ لیں گے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کی متاثرہ خاندانوں سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ہوں گے۔

شدید برف باری کے دوران مختلف حادثات آزادکشمیر اور بلوچستان کے علاقوں میں 82 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ذرائع ابلاغ میں آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوچکی ہے۔ اس کی تصدیق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں ہونے والی برف باری اور تودہ گرنے سے 59 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کوٹلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی میں بھی ایک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کوئٹہ: گاڑیاں برفانی طوفان میں پھنس گئیں، مسافروں کی مدد کے لیے اعلانات

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دیگر مختلف واقعات میں 47 افراد زخمی ہیں جب کہ 56 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں