شاہ محمود قریشی کی کل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوگی

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


نیویارک: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کل نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوگی۔ طے شدہ پروگرام کے تحت وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچ گئے

ہم نیوز کو سفارتی ذرائع نے امریکہ سے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہونے والی ملاقاتوں میں امریکہ اور ایران کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے اور اس ضمن میں پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہی دلائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور جنرل اسمبلی کے صدر سے ہونے والی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی پر بھی پاکستان کی پوزیشن سے عالمی ادارے کے رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔

ہم نیوز کو سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے عالمی رہنماؤں کو بتائیں گے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان موجود تناؤ کو دور کرانے کے لیے پاکستان جو کردار ادا کرسکتا ہے اس کے لیے وہ تیار ہے اور اس ضمن میں اب تک اس کی جو بات چیت ہوئی ہے اس سے بھی سیکریٹری جنرل اور صدر جنرل اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی عالمی ادارے کے مرکزی رہنماؤں سے ہونے والی بات چیت میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی جانب بھی توجہ مبذول کرائیں گے۔ وہ بتائیں گے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی حکومت کی جانب سے وادی چنار میں اٹھائے جانے والے غیر انسانی اقدامات سے کس طرح وہاں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے؟ اور انسانی حقوق کی کس بد ترین انداز سے پامالی کی جارہی ہے؟

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیویارک میں اپنی مصروفیات کی تکمیل کے بعد واشنگٹن کے لیے روانہ ہوجائیں گے جہاں ان کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دوروں کے بعد نیویارک، امریکہ پہنچیں گے۔ وہ حالیہ امریکہ ایران کشیدگی کے بعد ان ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں