ن لیگ نے چوم کر بوٹ کو عزت دی، فیصل واوڈا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی فیصل واوڈا نے مسلم لیگ (ن) پر لیٹ کر اور چوم کر بوٹ کو عزت دینے کا الزام لگایا ہے۔

وفاقی وزیر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں فوجی بوٹ سامنے رکھ کر کہا کہ کوئی شرم ، حیا ہے؟ قوم نے ان( اپوزیشن کی بڑی جماعتوں) کی اصلیت دیکھ لی ہے۔

فیصل واوڈا کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے جاوید عباسی بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سمجھوتہ کرنے والی جماعتوں کے رہنماؤں کو بڑی باتیں نہیں کرنی چاہیں۔

پروگرام کے دوران فیصل واوڈا نے نیچے سے اٹھا کر بوٹ میز پر رکھا اور بولے ن لیگ نے لیٹ کر، چوم کرعزت دی ہے۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ مریم نواز کا ٹوئیٹر اکاوٴنٹ بند ہے کیوں کہ وہ مکمکا چاہتی ہیں، اگر نون لیگ جمہوری جماعت تھی تو اپنے موقف پر قائم رہتی ۔چوری بچانے کیلئے نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فیصل واوڈا اپنے سامنے بوٹ کو رکھ کر کہہ رہے ہیں جو کرایا ہے فوج نے کرایا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا وفاقی وزیر کی بات کا مطلب ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت کے کہنے پر نہیں بلکہ فوج کے کہنے پر ووٹ دیا۔ بعد ازاں قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔


متعلقہ خبریں