عہد وفا کی ہائی آکٹین چائے، اب گھر میں بنائیں


انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی دلوں کو تسخیر کرنے والے اداکار احد رضا میر کی خاص ’ہائی آکٹین‘ چائے اب آپ اپنے گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔

احد رضا میر کی والدہ نے ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے اداکار کی چائے کی خاص ترکیب کے بارے میں بتایا ہے۔

اداکارہ کی والدہ نے دو کپ خاص چائے کی ترکیب شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کھلی پتی ایک چمچ، چھوٹی الائچی 2 سے 3، دار چینی ایک عدد، ، چینی حسب ذائقہ، ایک کپ پانی اور آدھا کپ دودھ اور ایک چٹکی کافی۔

خیال رہے کہ احد رضا میر جو کہ ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں سعد کا کردار ادا کر رہے ہیں نے ڈرامہ میں ’دعا‘ کے لیے اسپیشل چائے بنائی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی پی ایم اے پلٹون یہی ’ہائی آکٹین چائے‘ بناتی ہے۔

عہد وفا کی ہائی آکٹین چائے، اب گھر میں بنائیں

اس خاص نام کا مقصد اس چائے کی فوری طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔


متعلقہ خبریں