نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع

فوٹو: فائل


لاہور:  سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لندن سے بھیجی گئی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئیں ہیں۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں۔

لندن کے امراض قلب کے کنسلٹنٹ سرجن ڈیوڈ لارنس کی تیار کردہ میڈیکل رپورٹس میں نواز شریف کے صحت مند ہونے تک برطانیہ رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے امراض قلب کی ادویات بوقت ضرورت جاری رہیں گی۔

میڈیکل رپورٹس میں سرجن ڈیوڈ لارنس نے کہا ہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی فوری طور پر کروائی جائے۔

عدالت میں جمع کرائی گئیں میڈکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ماہرین اقدامات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں