بنگلہ دیش کے خلاف سیریز، چیف سلیکٹر اور کپتان کی مشاورت


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان کے درمیان ملاقات بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جمعرات کو بھی جاری رہے گا، جہاں دیگر چھ سلیکٹرز کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی عمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم بابر اعظم جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کے کانفرنس روم میں پریس کانفرس میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں