وفاق اور سندھ میں سرد جنگ: آئی جی اور چیف سیکریٹری تبدیل ہو رہے ہیں؟

وفاق اور سندھ میں سرد جنگ: آئی جی اور چیف سیکریٹری تبدیل ہو رہے ہیں؟

اسلام آباد: وفاقی اور سندھ حکومتوں کے مایبن جاری سرد جنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔ صوبائی کابینہ نے جب آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تو وفاق نے صوبائی چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی تبدیلی پہ غور شروع کردیا۔

سندھ کابینہ کی آئی جی سندھ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کو تبدیل کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق وفاقی حکومت کا یہ اقدام جواب آں غزل بھی ہوسکتا ہے۔

سیاسی مبصرین کی بات اس لحاظ سے کچھ زیادہ غلط دکھائی نہیں دیتی ہے کہ کچھ دیر قبل ہی سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں ںے اپنی پریس کانفرنس میں آئی جی سندھ پر متعدد الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے صوبائی کابینہ کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے جب کہ بعض رہنماؤں نے مؤقف اپنایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے قریب آئی جی کی تبدیلی بہت کچھ کہہ رہی ہے۔

آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیراعظم کو گورنر سندھ سے رابطہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ سے بھی رابطہ قائم کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں