وزیراعظم سمیت روسی حکومت مستعفی


ماسکو: روسی وزیراعظم ڈمیٹری میڈویڈیو نے صدر ولادی میر پیوٹن کے خطاب کے بعد اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت مستعفی ہورہی ہے۔

پیوٹن نے وزراء کے استعفے منظور کرتے ہوئے انہیں نئی حکومت آنے تک نگراں حکومت کے طور پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق کابینہ کے استعفوں کا اعلان کرنے سے قبل روسی وزیراعظم نے پیوٹن سے ملاقات کی تھی جس کے دوران روسی صدر کے خطاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اپنے خطاب میں پیوٹن نے ملکی آئین میں ترامیم کرنے کے حوالے سے بات کی تھی۔

میڈویڈیو نے واضح کیا کہ ان کی کابینہ آئین کے آرٹیکل 117 کے تحت مستعفی ہورہی ہے جس کے مطابق کوئی بھی حکومت صدر کو استعفیٰ دے سکتی ہے جو چاہیں تو اسے قبول کرلیں یا پھر مسترد کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صدر کو موقع دینا چاہیے کہ وہ تمام فیصلوں عمل درآمد کرسکیں۔

روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن موجودہ وزیراعظم کو روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کی پیشکش کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں