مسجد الحرام میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کردی جائے گی


مکہ مکرمہ:  مسجد الحرام کے شمال مغربی صحن اور چھت پر دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کردی جائے گی۔ 

سعودی حکام کے مطابق اس پروجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس کا مقصد نماز پڑھنے والے حاجیوں اور عمرہ زائرین کو شدید دھوپ اور گرمی سے بچانا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام میں چھتری تلے ہزاروں افراد بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔

مسجد الحرام کے صحن میں نصب کی جانے والی چھتری کی انچائی 45 میٹر اور چوڑائی 2400 اسکوائر فٹ  ہوگی جبکہ اس کا وزن 16 ٹن ہوگا۔

حکام کے مطابق اسی سائز کی دیگر آٹھ چھتریاں مسجدالحرام کے دیگر کونوں میں بھی نصب کی جائیں گیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ حجاج اور عمرہ زائرین کو دھوپ، گرمی اور بارش سے محفوظ رکھا جاسکے۔

سعودی حکام کے مطابق 54 کے قریب چھوٹی چھتریاں بھی مسجدالحرام کے شمال مغربی صحن اور دیگر کونوں میں نصب کی جائیں گیں۔ حکام کے مطابق ان تمام چھتریوں سے مسجدالحرام کے کل انیس ہزار دو سو میٹر اسکوائر جگے کو دھوپ اور گرمی سے محفوظ بنایا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے چھتریاں بنانے والی کمپنی کو پابند کیا ہے کہ اس کا ڈیزائن صرف اور صرف مسجدالحرام کے لیے کرے گی۔ جرمنی سے بلائے گئے ماہرین کی نگرانی میں چھتریاں مسجدالحرام کی چھت اور صحنوں میں نصب کی جائیں گیں۔

چھتریوں کو لاوڈ اسپیکر سسٹم اور کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کے نظام سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2014 میں سعودی حکومت نے مسجدالحرام کے صحن اور چھت کو بڑی بڑی چھتریوں سے ڈھانپنے کا منصوبہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں