اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مخصوص مقامات بشمول ریڈ زون میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گی۔

اسلام آباد کو سیف سٹی قرار دیے جانے کا دعویٰ: قلعی کھل گئی،موبائل شاپ لٹ گئی

ہم نیوز کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ اسلام آباد کے علاقوں خیابان سہروردی، تھرڈ ایونیو، فورتھ ایونیو، اور سرینہ چوک پہ ہوگا۔ آئندہ دو ماہ تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر پربھی پابندی عائد ہوگی۔

ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق خطبہ اور جمعہ کی نماز کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گردونواح میں بارودی کان کنی اور آتشبازی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ  سرکاری اہلکاروں کے علاوہ اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

زینب الرٹ بل منظور، اطلاق صرف اسلام آباد میں ہوگا

اعلان کردہ تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور آئندہ دو ماہ تک اعلان کردہ تمام پابندیاں برقرار رہیں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں