خالد مقبول صدیقی، استعفے کے اعلان کا تیسرا روز جاری

روڈ پر آنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے تو پھر آنا ہی پڑے گا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کے استعفے کے اعلان کو تین دن گزر گئے لیکن انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو نہیں بھیجا۔

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے ان کی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر خالد مقبول صدیقی نے دن قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق استعفے کے اعلان کے تیسرے روز  بھی خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفی وزیراعظم ہاؤس ارسال نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی حلیف جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے حکومتی عہدہ دار رابطے میں ہیں، جس کی وجہ سے خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفی وزیراعظم ہاؤس کو ارسال نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہو گی تو اس کا اچھا تاثر کراچی کے شہریوں پر ہو گا تاہم اب وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالوں  کو جنم دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں