آئیے! پاک چین دوستی پر عالمی پراپگنڈے کے خلاف مل کر کام کریں، چینی سفیر

امریکہ نے انڈو چائنا پالیسی میں چین کو دشمن قرار دیا ہے، چینی سفیر

اسلام آباد: چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ہم اپنے مستقبل پہ یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی اور کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمیں اپنے اوپر اعتماد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنا راستہ خود بنانے پربھی یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں پاک چین تعلقات و تعاون صرف سی پیک تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں آگے بڑھے گا۔

امریکہ کو سی پیک پر تحفظات ہیں لیکن چین ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے، معید یوسف

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع چین کے سفارتخانے کے زیر اہتمام نئے سال کی آمد پر دیے گئے عشائیہ کے موقع پر وہ خصوصی خطاب کررہے تھے۔

چین کے سفیر نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ میں سی پیک سمیت دیگر امور پر باتیں کی جاتی ہیں لیکن تمام چیزوں کے باوجود بھی پاک چین دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت چین مشترکہ پراجیکٹ کو جاری رکھے گی۔

یاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک ایک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے اس دور میں صوبائی سطح پر مضبوطی کا کام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی سیکٹر پر بھی ہم کام کررہے ہیں۔ انہوں ںےکہا کہ ہماری کمپنیاں اس حوالے سے اشیا خرید نے پاکستان آرہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق غربت کے خاتمے کے لیے ہم شراکت داری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چین پاکستان کے معاشرتی سیکٹر میں اپنا کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چین کی شراکت داری سے پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ اس ضمن میں چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ 50 ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا قیام چین کی شراکت داری سے پاکستان میں کیا جائے گا۔

پاکستان نے پرانے چینی سفارتے خانے کی عمارت تحفتاََ قبول کرلی

پاکستان میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین کے خلاف پراپگنڈے میں مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بہت کردار ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر بھی مغربی میڈیا نے بہت پراپگنڈا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں بھی بہت سے چلینجوں کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین مل کر امن و استحکام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

یاؤ جنگ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر نے نئے سال کے آغاز پر کہا کہ 1949 میں چار ملین مسلمان چین کے صوبے شن جیانگ میں رہتے تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 14 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مسلمانوں کا رہن سہن دیکھا جا سکتا ہے مگر مغربی ذرائع ابلاغ منفی ظلم و ستم کی منظر کشی کررہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بیشک! چین ابھر رہا ہے لیکن امن کے ساتھ ابھر رہا ہےمگر اس کے باوجود چین کو متعدد مقامات پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری چینی قوم متحد و یکجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں چین کا جی ڈی پی 6.2 تھا۔

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان اور چین کے مستقبل کو مشترک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب 2020 کا سال آرہا ہے اور آپ کی توجہ نئی طرح کی شراکت داری کی طرف دلوانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری اب دفاع اور دیگر شعبوں میں بھی کی جارہی ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے! پاک چین دوستی پر عالمی پراپگنڈے کے خلاف مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہمیں نئی امیدیں بھی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں دونوں ممالک کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔

سی پیک منصوبہ، تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہے، چینی نائب سفیر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں سی پیک کے ذریعے شراکت داری کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں اس حوالے سے کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں بھی کئی چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن یہ چیلنج پاکستان یا چین کی طرف سے نہیں ہیں بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن دونوں ممالک کے بہترین تعلقات کو نہیں دیکھ سکتے ہیں اورنہ ہی سی پیک سمیت دیگر امور میں شراکت داری کو برداشت کرسکتے ہیں۔

چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ دشمنوں کو خطے میں امن و استحکام بھی گوارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اس رشتے کی مضبوطی کے لیے مزید کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ذرائع ابلاغ معاشرے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مسئلہ بہت پیچیدہ ہے لیکن ہمارے نزدیگ مسائل کا حل بات چیت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پابندیوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور ایران تنازع میں چین اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ اہم دورے پر ہیں جس پروہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک پر کام سست روی کا شکار نہیں ہوا ہے۔ انہوںںے کہا کہ گوادر میں ووکیشنل سینٹر، 200 بیڈ کا ہسپتال، ائیرپورٹ اور دیگر پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 پراجیکٹس فائنل ہوچکے ہیں اور 10 پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہم ریلوے مین لائن ایم ایل ون سے متعلق حکومت پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین تعینات

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اب معاشرتی سطح پرکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں سولر پاور ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سست روی کا شکار نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں