ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں، شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بلتستان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن اورمستونگ میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں سیالکوٹ، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، لاہور، ملتان، ناروال، رحیم یارخان، اوکاڑہ، ساہیوال اور سرگودھا میں دھند پڑنے کے سبب موسم شدید سرد رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، بالاکوٹ اور ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم اسکردو میں میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں