کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ابتدائی کساد بازاری کے بعد سنبھل گئی اور 72 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43,065.10 پر بند ہوئی جو ایک سال چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
ماہرین کہتےہیں کہ سیاسی عدم استحکام، بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر اندازہورہی ہے۔۔ آئل ،بینکنگ، سیمنٹ، فرٹیلائزرکےشعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی جارہی ہے۔۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کے ساتھ مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے۔۔
ڈالراورشئیرزکی قیمتوں میں مسلسل ہونیوالی کمی چھوٹےسرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں شئیرزکی خریداری پرراغب کر رہی ہے۔۔
اسکرین شاٹاسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 122 پوائنٹس کی کمی سے 42870 پر آگیا تھا۔ تادم تحریر23,940,040 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 885,640,118 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کارباری سرگرمیاں کم رہیں جس کے سبب انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42,993.03 پر تھا اور مجموعی طور پر 119,954,170 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,164,688,010 پاکستانی روپے رہی۔
منگل کو بھی مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 11 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس سے ہوا لیکن اختتام 11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 43 ہزار 218 پوائنٹس پر ہوا۔