مدرسے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر بشریٰ انصاری بھی بول پڑیں

بچوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے مدارس میں کیمرے لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد: بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے  دینی مدارس اور تمام مولویں کے کمروں میں کیمرے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں بطور تعظیم تنہائی کا ماحول زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

 ’جو مدرسہ شرائط پوری نہیں کرے گا وہ چل نہیں سکے گا‘

مانسہرہ: مدرسے کے طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا شمس الرحمان گرفتار

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ بھی بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں انہیں مختلف طریقوں سے اذیت دیتے ہیں، تشدد کے اس پروان چڑھتے کلچر کی روک تھام کیلئے انہوں نے اسکولوں میں بھی کیمرے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے کہا کہ کمزور ار جابر کا رشتہ بہت پرانا ہے، جب بھی کسی کے پاس اختیار آ جاتا ہے تو وہ کمزور کو دبانے کی کوشش کرتا ہے خواہ وہ کوئی طالبعلم ہو یا عورت۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کیونکہ والدین اپنی بچوں پر صحیح سے نظر نہیں رکھ پاتے نتیجتاً بچوں کو اس تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔

اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو سزائے موت دینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے درندوں کو فوراً سزائے موت نہیں دینی چاہیے بلکہ جتنی تکلیف انہوں نے بچوں کو دی ہے اسی طرح ان کی جان بھی نکالنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں