سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیرپر غور کرنا سنگین صورتحال کا اعتراف ہے، وزیراعظم

یوم استحصال: کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین صورتحال کا اعتراف ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

عمران خان نے اعادہ کیا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے لکھا کہ یواین سیکیورٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دوبارہ زیربحث آئی اور عالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کے کونسل نے حال ہی میں دوسرا اجلاس چین کے درخواست پر طلب کیا تھا۔

کونسل کے تمام15 اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروبربریت کے سبب کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق متعدد ممالک نے مذاکرات پر زور دیا جس کیلئے پاکستان تیار ہے لیکن بھارت روایتی ہٹ دھرمی کے سبب میز پر آنے کیلئے آمادہ نہیں۔

 


متعلقہ خبریں