ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: پاکستان کی مشہور اور متنازعہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی تصویروں کے بعد اب میوزک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ اور صندل خٹک نے ٹک ٹاک سے بڑھ کر اب میوزک ویڈیوز کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ گزشتہ روز حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک میوزک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ یہ میری پہلی میوزک ویڈیو ہے، امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ اس سے محظوظ ہوں گے۔

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی میوزک ویڈیو دراصل 06 اکتوبر 2019 میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ریپر گلوکار ارباز آر اے اور خاتون سنگرایش چغتائی کا ہے جس میں حریم شاہ اور صندل خٹک کو ماڈلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب پر اس ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں