حفیظ، ملک کی واپسی، بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان



لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی سیریز کیلئے ٹی20 ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سیلکٹرکم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا جب کہ کوآرڈینیٹر سیلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

قومی ٹیم میں احسن علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔

پی سی بی نے محمد عامر، فخر زمان اور حارث سہیل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے پرفارم کیا ہوا ہے، گوکے محمد حفیظ تھوڑی کرکٹ کھیلا ہے مگر وہ پاکستان کے لیے پرفارم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے  کوشش کی ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کھلاڑی کھیلیں جس کیلئے اچھا اسکواڈ ترتیب دینے کیکوشش ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کامران اکمل کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جارہی ہے تاہم فی الحال محمد رضوان کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین کمبی نیشن حاصل کرلینے تک تجربے کرتے رہیں گے اور اس کیلئے ہمارے پاس بہت وقت ہے۔ ورلڈ کپ تک دیکھیں گے کون سا بہترین کمبی نیشن بنتا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا حارث رؤف کی بگ بیش میں کارکردگی سب کے سامنے ہے اور شاداب کی کارکردگی بہترہورہی ہے۔ عثمان قادر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو خوف کے باعث ٹیم میں نہیں لائے بلکہ میچ جیتنے کےلیے لائے ہیں۔


متعلقہ خبریں