ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کا ایف ائی اے کے خلاف عدالت سے رجوع


لاہور: مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کی جانب سے انکوئری کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28 اکتوبر اور پھر 5 نومبر 2019 کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔

ٹک ٹاک گرل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں۔ ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔

صندل خٹک نے کہا ہے کہ ایف ائی اے نے نوٹس کی وجوہات، شکایت اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ ایف ائی اے کی جانب سے بلا جواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عدالت ایف ائئ اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

ٹک ٹاک اسٹار کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے ایف ائی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


متعلقہ خبریں